اسلام آباد: موٹر سائیکل چوری کرنے والا گینگ گرفتار

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جہاں پولیس نے منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران موٹرسائیکل چوری میں ملوث ایک گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں منظم، مربوط اور مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کی شناخت عرفان ساجد اور علی مراد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 14 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ دورانِ تفتیش ملزمان نے چوری کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کو مضبوط بنانے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم