بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کو 2026 کے لیے ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور وہ اس سال اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد بالی ووڈ اداکار ہیں۔
ٹائم 100 ایک سالانہ فہرست ہے جو دنیا بھر کے نمایاں رہنماؤں، فنکاروں اور جدت کاروں کو اجاگر کرتی ہے۔ رنبیر کپور گزشتہ تقریباً 18 برسوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں سرگرم ہیں اور متعدد کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جن میں ’راک اسٹار‘، ’برفی‘، ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور ’اینمل‘ شامل ہیں۔
Ranbir Kapoor is the only Indian actor to feature in TIME's 100 most influential people of 2026.
Congratulations 🎊🎊#RanbirKapoor pic.twitter.com/crpt5H0qCJ— RK 🏹 (@_RK88Varun_) April 16, 2026
ٹائم میگزین میں رنبیر کپور کا تعارفی خاکہ اداکار آیوشمان کھرانہ نے تحریر کیا جس میں انہوں نے رنبیر کپور کی فنی صلاحیتوں، کامیابیوں اور بھارتی سینما میں ان کے کردار کو سراہا۔
آیوشمان کھرانہ نے لکھا کہ رنبیر کپور ان اداکاروں میں شامل ہیں جو محض کامیابی کے پیچھے نہیں بھاگتے بلکہ اپنی اداکاری کے ذریعے خود ایک معیار قائم کرتے ہیں۔ ان کے مطابق کپور نے اپنی پرفارمنسز کے ذریعے ناظرین کے جذباتی اظہار کو نئی جہت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’میں نے غلطی کی‘رنبیر کپور سے تعلق ختم ہونے پر کترینہ کیف کا ردعمل
انہوں نے مزید کہا کہ رنبیر کپور کی اداکاری بھارت کی ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتی ہے اور وہ عالمی سطح پر ایک ثقافتی پل کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک ایسے بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں جو تیزی سے ترقی کے ساتھ ساتھ حساسیت میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔
رنبیر کپور کی اہلیہ اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اس اہم اعزاز پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال ٹائم 100 فہرست میں دیگر عالمی شخصیات بھی شامل ہیں جن میں وکٹوریہ بیکہم، ڈکوٹا جانسن، کیکے پالمر، جینی اور بین اسٹلر شامل ہیں۔














