کھلاڑیوں کے مطالبات رنگ لے آئے، فرینچ اوپن کی انعامی رقم میں بڑا اضافہ

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فرینچ اوپن کے منتظمین نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ رواں سال ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں 9.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی انعامی رقم 61.7 ملین یورو تقریباً 72.69 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 ملین یورو زیادہ ہے اور اس کے ساتھ ہی مٹی کے کورٹ پر کھیلے جانے والے اس گرینڈ سلیم میں کھلاڑیوں کی آمدنی میں مسلسل اضافے کا سلسلہ برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

منتظمین کے مطابق حالیہ برسوں میں انعامی رقم کو صرف چیمپئنز تک محدود رکھنے کے بجائے تمام مراحل میں بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔

تاکہ ابتدائی راؤنڈ میں باہر ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی مناسب مالی فائدہ مل سکے، کھیل میں آمدنی کی منصفانہ تقسیم کے مطالبات کے پیش نظر یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پیرس میں ہر سال منعقد ہونے والا یہ بڑا ٹورنامنٹ مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے لیے برابر انعامی رقم کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کھلاڑیوں کی جانب سے آمدنی میں زیادہ حصے کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں اور اس حوالے سے گورننگ باڈیز اور ٹورنامنٹ منتظمین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

اس کے باوجود، توقع ہے کہ رولان گاروس مجموعی انعامی رقم کے لحاظ سے دیگر 3 گرینڈ سلیمز سے پیچھے رہے گا۔

مزید پڑھیں: سابق ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو پرنسس آف ایسٹوریاس ایوارڈ سے نواز دیا گیا

گزشتہ سال یو ایس اوپن نے 90 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ انعامی رقم دی، جبکہ ومبلڈن نے 53.5 ملین پاؤنڈ یعنی لگ بھگ 72.40 ملین ڈالر تقسیم کیے۔

اس سال آسٹریلین اوپن نے ریکارڈ 111.5 ملین آسٹریلین ڈالر یعنی 79.92 ملین امریکی ڈالر کی انعامی رقم پیش کی۔

منتظمین نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس بار کھلاڑیوں کو اپنی جسمانی کارکردگی کا ڈیٹا جمع کرنے کے لیے جدید ویئریبل ڈیوائسز استعمال کرنے کی اجازت دینے کا تجربہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک کا ’اکلوتا ٹینس اسٹار‘ اعصام الحق کا پروفیشنل سفر ختم

اس طرح یہ اقدام کرنے والا پہلا گرینڈ سلیم ہوگا۔ یہ ٹیکنالوجی 2024 سے اے ٹی پی ٹور میں استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ گرینڈ سلیم ایونٹس اپنی پالیسیوں میں خودمختار ہوتے ہیں۔

اس تجربے کو ومبلڈن اور یو ایس اوپن میں بھی آزمایا جائے گا۔

کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین

منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران ان کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی جو آخری بار شرکت کر رہے ہیں یا حال ہی میں ریٹائر ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال اپنے کیریئر کے خاتمے کا اعلان کرنیوالے سابق عالمی نمبر 4 کیرولین گارشیا کو 4 جون کو خواتین کے سیمی فائنلز کے درمیان خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس کو، جنہوں نے کہا ہے کہ 2026 ان کا آخری سیزن ہوگا، بھی ٹورنامنٹ کے دوران اور 21 مئی کو کورٹ فلپ شاتریے پر منعقد ہونے والی ایک خصوصی فلاحی تقریب ’گیل اینڈ فرینڈز‘ میں اعزاز دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہنگامی صورتحال میں بھی سپریم کورٹ کی کارروائی جاری، ویڈیو لنک کے ذریعے 20 مقدمات نمٹا دیے گئے

’ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ‘فیلڈ مارشل کی ٹرمپ کو فون کال

پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں کمی کا اطلاق تاخیر کا شکار، وجہ کیا ہے؟

سونا سستا ہوگیا، پاکستان میں فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

جاپان کی پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے کے لیے نئی کاوشیں، 4 لاکھ ڈالر فراہم کردیے

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟