پاکستان قابل اعتماد اور غیر جانبدار ثالث، مذاکرات بھی یہیں پر ہوں گے، ایرانی سفیر

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور دیگر فریقین کے درمیان مذاکرات صرف پاکستان میں ہی ہوں گے کسی دوسرے ملک میں ان کا انعقاد قبول نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ایران کو پاکستان پر اعتماد ہے امریکا پر نہیں۔

اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے پاکستان کو ایک قابلِ اعتماد اور غیر جانبدار ثالث قرار دیتے ہوئے اس کے سفارتی کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا قابل بھروسہ ملک نہیں۔

مزید پڑھیں: ایران دانشمندی سے کام لے، ڈیل نہ ہونے پر ہماری فورسز جنگ کے لیے تیار ہیں، امریکی وزیر دفاع

انہوں نے واضح کیاکہ مذاکرات کا واحد پلیٹ فارم پاکستان ہوگا اور ایران اسی پر اصرار رکھتا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

رضا امیری مقدم نے کہاکہ ایران کا مؤقف خطے میں غلبہ حاصل کرنا نہیں بلکہ اپنی خودمختاری کا تحفظ ہے، جبکہ ان کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) بھی ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تصدیق کر چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران 1979 کے انقلاب کے بعد سے مسلسل دباؤ کا سامنا کر رہا ہے اور گزشتہ 47 برسوں میں امریکا اور اسرائیلی حمایت یافتہ قوتوں کے دباؤ کے باوجود ایران اپنے مؤقف پر قائم رہا ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہاکہ اسرائیل خطے میں بالادستی چاہتا ہے اور امریکا اس کی حمایت کرتا ہے، جبکہ امریکا نے مذاکرات کے دوران اچانک حملے کرکے سفارتی عمل کو نقصان پہنچایا۔

ان کے مطابق تمام تر دباؤ اور نقصانات کے باوجود ایرانی قوم متحد اور مضبوط ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران جنگ بندی پاکستانی سفارتی کامیابی، بھارت کی اسٹریٹجک ناکامی ہے، ششی تھرور کا اعتراف  

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک دور اسلام آباد میں ہو چکا ہے، تاہم فریقین ابھی تک تمام معاملات پر متفق نہیں ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب