امریکا ایران جنگ بندی پاکستانی سفارتی کامیابی، بھارت کی اسٹریٹجک ناکامی ہے، ششی تھرور کا اعتراف  

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے معروف سیاستدان اور سابق سفارتکار ششی تھرور نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اہم سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی سطح پر بدلتی صورتحال میں پاکستان ایک مؤثر کردار ادا کر رہا ہے جبکہ بھارت سفارتی میدان میں پیچھے رہتا دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے شکریہ‘، جنگ بندی کے بعد بھارت میں پاکستان کی تعریف، مودی پر شدید تنقید

انڈیا ٹو ڈے کو دیے گئے انٹرویو میں ششی تھرور نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان میں پاکستان کو ایران جنگ کے خاتمے میں کردار دینے کا ذکر حیران کن ہے اور یہ بھارت کے لیے ایک اسٹریٹجک ناکامی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خود کو عالمی سطح پر ایک استحکام فراہم کرنے والے ملک کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ بھارت اپنی سفارتی حیثیت کھو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اس وقت سنجیدہ عالمی معاملات کے بجائے غیر اہم موضوعات پر توجہ دی جا رہی ہے، جو کہ ایک تشویشناک رجحان ہے۔ ششی تھرور کے مطابق بدلتی عالمی صورتحال میں خاموش رہنا دانشمندی نہیں بلکہ اندھی وفاداری کے مترادف ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر سنجیدگی سے نظرثانی کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی نظام تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور اگر بھارت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو اسے سفارتی سطح پر مزید نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران جنگ بندی: نوبیل انعام کا اصل حق دار پاکستان ہے، اٹلی

یاد رہے کہ ششی تھرور بھارت کے سینئر سیاستدان، سابق سفارتکار اور معروف مصنف ہیں۔ وہ اقوام متحدہ میں طویل عرصہ خدمات انجام دینے کے بعد بھارتی سیاست میں آئے اور انڈین نیشنل کانگریس کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ وہ وزیر مملکت برائے خارجہ امور بھی رہ چکے ہیں اور عالمی سیاست، تاریخ اور خارجہ پالیسی پر اپنی گہری رائے کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ