حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی گیس ٹرانسمیشن لائن میں لیکج کے باعث آتشزدگی، 8 افراد جھلس کر جاں بحق

جمعرات 16 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہری پور کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی مین گیس ٹرانسمیشن لائن میں لیکج کے باعث شدید نوعیت کی آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی، اور 8 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

انڈسٹری کے قریب مین گیس لائن میں لیکج کے باعث اچانک آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ آگ کے باعث قریبی فیکٹریوں اور رہائشی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہری پور، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی شروع کر دی گئی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد نے بتایا کہ آگے لگنے سے 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے، جن کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرنے والوں میں 3 بچے، 2 بچیاں، 2 بزرگ خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp