اسحاق ڈار کی جنوبی کوریا کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، باہمی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شام جمہوریہ کوریا کے وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے اسٹریٹجی و انٹیلیجنس یوونگ یونڈو سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ، اقوام متحدہ پریشان

یہ ملاقات انطالیہ فورم کے موقع پر ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور حالیہ علاقائی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر کوریا کے وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے اسٹریٹجی و انٹیلیجنس نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں:شمالی کوریا کا بحری جنگی جہاز سے کروز اور اینٹی شپ میزائلوں کا تجربہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اہم علاقائی امور پر ہم آہنگی بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر سفارتی روابط اور علاقائی استحکام کے لیے کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں