شمالی کوریا کا بحری جنگی جہاز سے کروز اور اینٹی شپ میزائلوں کا تجربہ

منگل 14 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی کوریا نے اتوار کے روز اپنے جنگی جہاز ‘چوئے ہیون’ سے اسٹریٹیجک کروز میزائل اور اینٹی وار شپ میزائلوں کا ایک اور تجربہ کیا، جس کی تصدیق سرکاری خبر رساں ادارے ‘کے سی این اے’ نے منگل کو کی۔

رپورٹ کے مطابق کم جونگ اُن نے سینیئر دفاعی حکام اور بحری کمانڈرز کے ہمراہ اس تجربے کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران دو2 کروز میزائل اور 3 اینٹی شپ میزائل فائر کیے گئے تاکہ جہاز کے مربوط ہتھیاروں کے کمانڈ سسٹم، عملے کی تربیت، اور جدید نیویگیشن نظام کی درستگی اور اینٹی جیمنگ صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی کوریا کا شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے کا اعتراف، اظہار افسوس بھی کردیا

کروز میزائل تقریباً 7,869 سے 7,920 سیکنڈ تک پرواز کرتے رہے جبکہ اینٹی وار شپ میزائل 1,960 سے 1,973 سیکنڈ تک فضا میں رہے اور مغربی ساحلی علاقوں کے قریب اپنے اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔

‘کے سی این اے’ کے مطابق کم جونگ اُن کو اسی روز زیرِ تعمیر مزید دو جنگی جہازوں کے ہتھیاری نظام پر بھی بریفنگ دی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ‘چوئے ہیون’ کلاس کے تیسرے اور چوتھے جہاز کی تیاری جاری ہے۔

کم جونگ اُن نے کہا کہ ملک کی جوہری دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے اسٹریٹیجک و ٹیکٹیکل حملہ آور صلاحیتوں اور فوری ردعمل کی تیاری کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا پر کئی وار ہیڈ برسانے والے میزائل کی تیاری؟ شمالی کوریا کا نیا تجربہ اہم پیش رفت قرار

ماہرین کے مطابق شمالی کوریا تیزی سے اپنے بحری بیڑے کو وسعت دے رہا ہے اور عالمی سطح پر جاری کشیدگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے دفاعی اور جوہری پروگرام کو مزید آگے بڑھا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

رجب بٹ پھر خبروں کی زینت، مقدمہ بھی درج اور دولت کا انکشاف بھی

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے اہم معمار ڈاکٹر پرویز بٹ انتقال کر گئے

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کے لیے ایران کے خلاف حملے روک دیے ہیں، مائیک والٹز کی تصدیق

ویڈیو

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر

بڑے بڑے دعوے، مگر کراچی آج بھی اپنے بچوں کو نہیں بچا سکا، کھلے مین ہول نے ایک اور معصوم کی جان لے لی

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں