شوہر سے جھگڑا، خاتون نے کھڑکی سے ڈالرز کی بارش کر دی، ویڈیو وائرل

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں ایک ایسا حیران کن اور ڈرامائی واقعہ پیش آیا ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ گھریلو جھگڑے کے بعد جو کچھ ہوا وہ کسی فلمی سین سے کم محسوس نہیں ہوتا۔

View this post on Instagram

A post shared by Daily Mail (@dailymail)

 مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک چینی خاتون نے اپنے گھر کی کھڑکی سے تقریباً ایک لاکھ 62 ہزار ہانگ کانگ ڈالر کی رقم باہر پھینک دی۔ جیسے ہی نوٹ ہوا میں بکھرے نیچے موجود لوگ انہیں جمع کرنے کے لیے دوڑ پڑے اور موقع پر ہلچل مچ گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق مقامی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پھینکی گئی رقم اصلی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر گھریلو تنازع یا ذاتی پریشانی کا نتیجہ لگتا ہے، تاہم اس حوالے سے مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

یہ انوکھا واقعہ نہ صرف مقامی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی صارفین اس پر حیرت اور تجسس کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ایسا سین ہماری گلیوں میں کیوں نہیں ہوتا؟ ایک اور صارف نے کہا کہ میں کبھی بھی اتنا غصہ نہیں کروں گی کہ مجھے ڈالر کھڑکی سے  باہر پھینکنے پڑیں۔ جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ خاتون بہت اچھی پڑوسی ہیں اور ان کا پتہ مانگتے نظر آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp