ملک بھر میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست، فی یونٹ قیمت میں اضافے کی تجویز

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ درخواست پر سماعت رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پرانے سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی، نیپرا کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 27 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی ہے، جو مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے۔ اس درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران مجموعی طور پر 8 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسکوز کو 8 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ اس مدت کے لیے فی یونٹ فیول لاگت کا تخمینہ 7 روپے 99 پیسے مقرر کیا گیا تھا، تاہم اصل لاگت بڑھ کر 8 روپے 26 پیسے فی یونٹ تک پہنچ گئی۔

درخواست میں بجلی کی پیداوار کے ذرائع کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں، جن کے مطابق پانی سے 23.55 فیصد اور مقامی کوئلے سے 16.76 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ اسی طرح درآمدی کوئلے سے 13.80 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 5.64 فیصد بجلی حاصل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ منظور کرلیا، فی یونٹ کتنے پیسے بڑھ گئے؟

مزید بتایا گیا ہے کہ مقامی گیس سے 11.34 فیصد، فرنس آئل سے 1.02 فیصد جبکہ جوہری ایندھن سے 21.95 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں ہوا سے 3.46 فیصد اور سولر سے 1.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا مؤقف ہے کہ فیول لاگت میں اضافے کے باعث قیمت میں ایڈجسٹمنٹ ناگزیر ہے، جس کی منظوری کے بعد صارفین پر اس کا اطلاق کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی کلیئرنس میں ناکام سفیر کی تعیناتی، برطانوی وزیرِاعظم مشکل میں

اسحاق ڈار سے بنگلہ دیش اور بوسنیا ہرزیگووینا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جعلی پی آئی اے ایپ کا فراڈ، قومی ایئرلائن کی مسافروں کو وارننگ

طلاق کے بعد پوجا بھٹ کی زندگی میں کیا بدلا؟ چونکا دینے والا بیان

ہزاروں سال پرانا فلکیاتی منظر: شہابی بارش 22 اپریل کو عروج پر ہوگی

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟