لاہور میں دن دہاڑے لڑکی سے ڈکیتی کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا اور خواتین کے تحفظ کو ’ریڈ لائن‘ قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں دن دہاڑے اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیتی گروہ گرفتار، ویڈیو وائرل
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملزم کو 8 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا جائے اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی بیٹی کے ساتھ اس نوعیت کا واقعہ نہایت افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، خواتین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ نہ صرف اس کیس کو فوری طور پر حل کیا جائے بلکہ ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی بھی اپنائی جائے تاکہ شہریوں، خصوصاً خواتین، کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے لاہور پولیس کا ’مشینی مخبر‘: اب مصنوعی ذہانت چور ڈکیت پکڑوائے گی!
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔













