سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈکیتی گروہ گرفتار، ویڈیو وائرل

جمعہ 20 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پولیس نے ایک ڈکیتی گروہ کو گرفتار کر لیا، جس کی واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں 19 کروڑ کی ڈکیتی، ڈاکوؤں نے کیسے جیمرز لگا کر ڈکیتی کی؟

پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے بیڈیاں کے علاقے سے 2 رکنی گروہ کو حراست میں لیا، جس پر کینال پل کے قریب ایک خاتون سے پرس چھیننے کا الزام ہے۔

واقعے کے دوران ملزمان کی کارروائی کی ویڈیو سی سی ٹی وی میں محفوظ ہو گئی تھی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی اور عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے دوران موٹر سائیکل سے گر کر زخمی بھی ہوئے۔ ان کے قبضے سے 2 پستول، چھینے گئے 6 موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار

حکام نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘