فلمی ڈائیلاگ کو مقدس آیت بنانے پر امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ تنقید کی لپیٹ میں

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ ایک عجیب غلطی کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید اور مذاق کا نشانہ بن گئے، جب انہوں نے ایک فرضی اقتباس کو بائبل کی آیت کے طور پر پیش کر دیا۔

 درحقیقت وہ دراصل ہالی وڈ ہدایتکار کوئنٹن ٹیرنٹینو کی مشہور فلم ‘پلپ فکشن’ سے لیا گیا مکالمہ تھا، اس واقع کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تبصروں اور میمز کا تاننا بندھ گیا۔

رپورٹس کے مطابق، پینٹاگون میں ایک دعائیہ تقریب کے دوران پیٹ ہیگستھ نے، جو اکثر اپنے خطابات میں بائبل اور حضرت عیسیٰؑ کا حوالہ دیتے رہے ہیں، ایک طویل اقتباس پڑھا جسے انہوں نے بائبل کی آیت ظاہر کیا۔

یہ اقتباس دراصل فلم ‘پلپ فکشن’ میں اداکار سیموئیل ایل جیکسن کے کردار ‘جولز وِن فیلڈ’ کا مشہور مکالمہ ہے، جو فلم میں بائبل کے ایک خیالی حوالے کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

 پیٹ ہیگستھ نے اس اقتباس کو ایک فوجی دعا کے طور پر بیان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ امریکی فضائیہ کی ریسکیو ٹیم ‘سینڈی ون’ استعمال کرتی ہے۔

تاہم، ان کے بیان اور فلمی مکالمے میں معمولی لفظی تبدیلیوں کے سوا خاص فرق نہیں پایا گیا، جس پر ناقدین نے فوری نشاندہی کی۔

ادھر پینٹاگون کے ترجمان شون پارنیل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر جنگ نے ایک خصوصی دعا کا حوالہ دیا جو پلپ فکشن کے مکالمے سے متاثر ہے، اور یہ سب بائبل کی کتاب ایزیکیئل سے ماخوذ ہے۔

تاہم ناقدین نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے اسے حقیقت سے انکار قرار دیا۔

واضح رہے کہ بائبل کے اصل متن کنگ جیمز ورژن میں مذکورہ آیت اس انداز میں نہیں لکھی گئی جیسا کہ فلم یا پیٹ ہیگستھ کے بیان میں پیش کیا گیا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پیٹ ہیگستھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بعض نے انہیں ‘جعلی عیسائی’ اور ‘مسخرہ’ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس واقعے کو طنزیہ انداز میں ایک کامیڈی شو کے منظر سے تشبیہ دی۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے بھی فلم پلپ فکشن کے پوسٹر کی طرز پر ایک طنزیہ تصویر شیئر کر کے اس معاملے پر ردعمل دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے میں کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی، پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سہ ملکی دورہ مکمل، ترکیہ سے پاکستان روانگی

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

سرفراز احمد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر، بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا بھی اعلان

بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

ویڈیو

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی