چینی چھوڑنے کا تجربہ: 6 ہفتوں میں بی بی سی رپورٹر میلیسا کے ساتھ کیا ہوا؟

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہماری روزمرہ کی خوراک میں شکر کا استعمال عام ہے اور یہ ہماری صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے لیکن کیا ہو اگر ہم 6 ہفتے تک شکر کا استعمال بالکل ترک کر دیں؟

یہ بھی پڑھیں: چینی کھانے کے بجائے پینا کیوں زیادہ خطرناک؟ ذیابیطس سے جڑا اہم راز سامنے آ گیا

یہ سوال ہیلتھ اور سائنس کی بیٹ کور کرنے والی بی بی سی میلیسا ہوگن بوم اٹھایا اور اس تجربے کو خود پر آزمایا۔

ملیسیا کا کہنا ہے کہ شکر کا استعمال ہماری زندگی کا ایک حصہ بن چکا ہے لیکن اس کے منفی اثرات ہمارے جسمانی اور ذہنی صحت پر واضح طور پر نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھیے: شہتوت کا دانہ صحت کا خزانہ : حیران کن فوائد کے لیے شہتوت کھائیں

انہوں نے کہا کہ چوں کہ میرا کام صحت اور تندرستی پر رپورٹنگ کرنا ہے اس لیے میں نے یہ محسوس کیا کہ شکر کا زیادہ استعمال میرے لیے ٹھیک نہیں ہے خاص طور پر وہ میٹھے جو ریفائنڈ شکر اور مختلف ایڈیٹیو کے ساتھ ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے میٹھے کی خاص رغبت تھی اور میں ہر روز ایک یا 2 چاکلیٹ بھی ضرور کھاتی۔

شکر کی موجودگی

امریکا میں غذائی ہدایات تجویز کرتی ہیں کہ 12 چمچ (50 گرام) سے کم شکر کھائی جائے جبکہ برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) 7 چمچ (30 گرام) سے کم شکر کی سفارش کرتا ہے۔ تاہم حقیقت میں امریکی بالغ افراد روزانہ 16-17 چمچ (65-70 گرام) تک شکر کھا لیتے ہیں۔

وہ کتہی ہیں کہ یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہ میں اپنی شکر کی عادت سے چھٹکارا حاصل کروں گی میں نے خود کو یہ چیلنج دیا تھا کہ 6 ہفتے تک ریفائنڈ شکر سے بنے ہوئے کھانے نہ کھاؤں۔

مزید پڑھیں: مصنوعی مٹھاس کینسر کے علاج میں رکاوٹ بن سکتی ہے، تحقیق

انہوں نے کہا کہ 6 ہفتے تک شکر سے پرہیز کرنے کے بعد انہوں نے اپنی توانائی کی سطح میں مثبت تبدیلیاں محسوس کیں اور اپنے جسم کو زیادہ متحرک پایا۔ اس کے علاوہ انہوں نے محسوس کیا کہ میٹھے کھانے کی لت سے نجات ملنا اتنا مشکل نہیں تھا جتنا کہ ہم سمجھتے ہیں۔

شکر کا جسم پر اثر

شکر کا زیادہ استعمال نہ صرف ہمارے دانتوں کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ ہمارے جسم میں انسولین کی مزاحمت پیدا کر سکتا ہے اور طویل مدت میں ذیابیطس، موٹاپا، اور ذہنی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

میلیسا نے بھی اس بات کا تجربہ کیا کہ شکر کو ترک کرنے کے بعد ان کی توانائی کی سطح میں بہتری آئی اور ذہنی سکون میں اضافہ ہوا۔

مفید نکات اور تبدیلی

6 ہفتوں کے دوران میلیسا نے یہ سیکھا کہ شکر کا استعمال کتنا عام ہو چکا ہے اور اسے ترک کرنا کیسے ایک بڑی چیلنج بن سکتا ہے لیکن اس تجربے نے انہیں یہ بھی سکھایا کہ قدرتی میٹھے جیسے پھل اور خشک میوہ جات کی مدد سے بھی جسم کو توانائی مل سکتی ہے۔

میلیسا نے اس دوران میٹھے کھانے کی شدت کو کم کیا اور خود کو صحت مند متبادل تلاش کرنے کی کوشش کی۔ اس تجربے کے دوران انہوں نے یہ بھی محسوس کیا کہ کم شکر والی غذا نے ان کی ذہنی حالت کو بھی بہتر بنایا اور وہ زیادہ توانا محسوس کرنے لگیں۔

کیا شکر سے چھٹکارا پانا ممکن ہے؟

میلیسا کا یہ تجربہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ شکر سے چھٹکارا پانا نہ صرف ممکن ہے بلکہ اس سے صحت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی شکر کے زیادہ استعمال سے پریشان ہیں اور اپنے جسم کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو شاید یہ تجربہ آپ کے لیے بھی ایک قدم آگے بڑھنے کا موقع ثابت ہو۔

ملیسیا کا کہنا ہے کہ آخرکار، 6 ہفتے تک شکر چھوڑنے سے ان کی زندگی میں کافی تبدیلی آئی۔ انہوں نے کہا کہ اب مجھے روزانہ میٹھے کی خواہش نہیں ہوتی اور کم شکر والے کھانے میٹھے لگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کیا ناشتہ واقعی دن کا سب سے اہم کھانا ہے یا یہ صرف ایک گھسا پٹا مقولہ ہے؟

انہوں نے مزید بتایا کہ اب میرا شکر کے ساتھ تعلق بدل چکا ہے اور میں جانتی ہوں کہ صحت مند متبادل کے انتخاب کرنا میری زندگی کے لیے بہتر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آنگ سان سو چی کی سزا میں کمی، میانمار میں عام معافی کا اعلان

امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی پاکستان کے لیے قابل فخر، دونوں ممالک کے درمیان چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے، اسحاق ڈار

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آباد آمد متوقع، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم سے ترک صدر اور امیر قطر کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے قریبی روابط پر اتفاق

ویڈیو

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آباد آمد متوقع، عوام کیا کہتے ہیں؟

ایران امریکا جنگ رکوانے کے لیے پاکستان کے 3 بڑوں نے کتنے ہزار کلومیٹر سفر کیا؟

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟