وزیراعظم سے ترک صدر اور امیر قطر کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے قریبی روابط پر اتفاق

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 5ویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ سہ فریقی ملاقات میں شرکت کی۔

ملاقات کے دوران تینوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور جاری امن کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں غزہ اور فلسطین کی تشویشناک صورتحال بھی زیر غور آئی۔

رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمے اور سفارتکاری کو مزید فروغ دینے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

قبل ازیں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں سے خطے میں جنگ رک گئی۔

انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے اور مختلف خطوں میں تنازعات انسانیت کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حملوں کے دوران روزانہ بڑی تعداد میں بچے، خواتین اور نوجوان متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں حملے جاری ہیں اور اب تک 754 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ترک صدر کے مطابق غزہ کی صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ عالمی نظام کس مقصد کے لیے کام کر رہا ہے، اور اس پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہمیں موجودہ حالات میں مزید جرات اور بہادری دکھانے کی ضرورت ہے، ترکیہ خطے میں امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کو امن کے ایک موقع کے طور پر دیکھنا چاہیے، اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کے باعث خطے میں جنگ رکنے میں مدد ملی۔

ترک صدر نے کہاکہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں انسانیت کے مستقبل پر بات کی جاتی ہے، تاہم جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘