مدینہ منورہ میں پاکستانی حجاج کو معیاری اور منظم سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں وزارت مذہبی امور کی فوڈ انسپکشن ٹیموں نے مختلف ہوٹلز کے دورے کیے اور کھانے کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں: حج کے دوران 50 بنگلہ دیشی عازمین انتقال کرگئے، 54 ہزار کی وطن واپسی
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حجاج کرام کو روزانہ 3 وقت پاکستانی معیار کے مطابق تازہ پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ فوڈ کنٹریکٹرز حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ مدینہ منورہ میں شعبہ سہولت و تعاون، شکایات سیل، رہنمائی مراکز، کال سینٹر، زیارت ریاض الجنہ اور مانیٹرنگ ٹیمیں مسلسل فعال ہیں تاکہ حجاج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔ اسی طرح مدینہ ایئرپورٹ پر ٹیمیں حجاج کی باسہولت وطن واپسی کے انتظامات میں مصروف ہیں۔
Ministry of Religious Affairs Pakistan کے ترجمان کے مطابق حجاج کرام کو روزانہ تین وقت پاکستانی معیار کے مطابق تازہ پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ فوڈ کنٹریکٹرز حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔@iamabidmalik @AbidJamalQazi pic.twitter.com/FPQnIwEtv9
— Media Talk (@mediatalk922) June 16, 2026
اس وقت مدینہ منورہ کے مختلف ہوٹلز میں 30 ہزار 599 پاکستانی حجاج قیام پذیر ہیں، جبکہ مکہ میں سرکاری حج اسکیم کے تحت صرف 11 ہزار حجاج باقی رہ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:حج 2027 کی تیاریاں شروع، لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع ہونے کا امکان
ترجمان کے مطابق جدہ سے پاکستان واپسی کا فلائٹ آپریشن آج 16 جون کو مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ مکہ مکرمہ میں موجود حجاج کو مرحلہ وار مدینہ منورہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ مدینہ منورہ سے پاکستان کے لیے آخری حج پرواز 30 جون کو روانہ ہوگی، اور حج آپریشن کو منظم اور محفوظ انداز میں مکمل کرنے کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔













