پنجاب کو اے آئی پر مبنی جدید گورننس ماڈل میں ڈھالنے کے لیے اقدامات جاری، علی ڈار

منگل 16 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں انہیں ادارے کے موجودہ انفراسٹرکچر اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس نے مشیر وزیراعلیٰ کو آپریشنز، جدید نگرانی کے نظام اور ٹیکنالوجی پر مبنی سیکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:علی ڈار کی حمزہ شہباز سے ملاقات، پنجاب کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

ملاقات میں سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشنز میں مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کو مزید مؤثر اور تیز بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب کو جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی سے لیس صوبہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے آئی اور ڈیٹا اینالیٹکس کی مدد سے نہ صرف امن و امان کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے بلکہ عوامی خدمات کی فراہمی بھی زیادہ مؤثر ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی سے حکومتی فیصلوں کے معیار میں نمایاں بہتری ممکن ہے۔

علی ڈار نے کہا کہ 43 شہروں میں سیف سٹیز کا فعال نظام پنجاب میں ٹیکنالوجی پر مبنی گورننس کی کامیاب مثال ہے۔ انہوں نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، چائلڈ سیفٹی سینٹر، بلڈ بینک اور ایمرجنسی 15 سسٹم جیسے منصوبوں کو عوامی تحفظ کے لیے اہم قرار دیا۔

مزید پڑھیں: علی ڈار کی لاہور سے الیکشن لڑنے کی خواہش نے نواز لیگ کو تقسیم کر دیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو خطے کا نمایاں اے آئی اور ٹیکنالوجی مرکز بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کو محفوظ ماحول اور بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں