ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران و امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کی آمد آمد پر اسلام آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ دنیا کی سپر پاور اور برادر ملک دونوں پاکستان پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں جو پوری قوم کے لیے افتخاراور مسرت کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

مذاکرات کے میزبان شہر کے باسی اس بات پر پورا یقین رکھتے ہیں کہ اس مرتبہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ کرواکر ہی دم لیں گے۔

شہریوں کے مطابق پاکستان نے قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو تیسری جنگ عظیم سے بچالیا ہے اور اس مخلصانہ و مثبت عمل اور کردار کو پوری عالمی برادری سراہ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے خیرسگالی پر مبنی الفاظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف

اپنے ملک کے اس مثالی اور شاندار کردار پر پھولے نہ سماتے پاکستان کے شہری امید ظاہر کرتے ہیں کہ وطن عزیز کی بدولت ہونے والے ممکنہ امن معاہدے پر دستخط کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضرور بذات خود اسلام آباد آئیں گے کیونکہ وہ پاکستان اور اس کی قیادت کو بیحد پسند کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سعودی وزارت حج و عمرہ کا انتباہ

ایران سے متعلق اچھی خبر آ رہی ہے، کل کسی ’سرپرائز‘ کا امکان موجود ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان، ترکیہ اور قطر کی اہم سہ فریقی ملاقات

سابق افغان کرکٹر شاپور زدران شدید علالت کے بعد آئی سی یو میں داخل

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 2026 شروع، 55 ہزار سے زائد عازمین کے لیے خصوصی پروازیں

ویڈیو

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلام آباد آمد متوقع، عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟