حج آپریشن کا آغاز، کراچی سے پہلی پرواز عازمین کو لے کر روانہ

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں حج پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، کراچی سے پہلی پرواز 160 عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوئی جہاں اس سال ہزاروں پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے اور کراچی سے پہلی حج پرواز نجی ایئر لائن کے ذریعے 160 عازمین کو لے کر روانہ ہو گئی۔ روانگی کے موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے عازمین کو رخصت کیا اور انہیں مبارکباد دی۔

حکام کے مطابق رواں سال کراچی ایئرپورٹ سے 31 ہزار سے زائد عازمین حج کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ اس موقع پر عازمین کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ انہیں سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:خدام الحجاج کی ایڈوانس ٹیم مدینہ منورہ پہنچ گئی، ڈائریکٹر حج مدینہ کے ساتھ مشاورتی اجلاس

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی حکام کراچی ایئرپورٹ پر ہی عازمین کی ون ٹائم امیگریشن مکمل کریں گے، جس سے سعودی عرب پہنچنے پر انہیں مزید کارروائی سے گزرنا نہیں پڑے گا اور ان کے سفر کو آسان بنایا جا سکے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

3 روزہ دورہ مکمل،پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سعودی وزارت حج و عمرہ کا انتباہ

ایران سے متعلق اچھی خبر آ رہی ہے، کل کسی ’سرپرائز‘ کا امکان موجود ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان، ترکیہ اور قطر کی اہم سہ فریقی ملاقات

سابق افغان کرکٹر شاپور زدران شدید علالت کے بعد آئی سی یو میں داخل

ویڈیو

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟