لوڈشیڈنگ کا خاتمہ قریب، آئندہ 5 روز میں قطر سے ایل این جی پہنچے گی، وزیر توانائی اویس لغاری

ہفتہ 18 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ قطر سے ایل این جی کے 4 کارگو آئندہ 5 روز میں پاکستان پہنچ جائیں گے، جس کے بعد بجلی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے دعویٰ کیا کہ اس وقت بھی ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق اضافی گیس دستیاب ہوتے ہی بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: گرمی بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

دوسری جانب ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کا شارٹ فال تقریباً 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں شہری مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

کراچی کے متعدد علاقوں میں طویل بجلی بندش کی اطلاعات ہیں جہاں کئی مقامات پر 10 گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے۔ راولپنڈی میں بھی 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ رپورٹ کی گئی ہے۔

اسی طرح اسلام آباد میں کئی علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی کی بندش جاری ہے، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ پشاور میں شہری علاقوں میں 6 گھنٹے جبکہ نواحی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی کی بندش نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

3 روزہ دورہ مکمل،پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

بغیر پرمٹ حج کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سعودی وزارت حج و عمرہ کا انتباہ

ایران سے متعلق اچھی خبر آ رہی ہے، کل کسی ’سرپرائز‘ کا امکان موجود ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں پاکستان، ترکیہ اور قطر کی اہم سہ فریقی ملاقات

سابق افغان کرکٹر شاپور زدران شدید علالت کے بعد آئی سی یو میں داخل

ویڈیو

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟