بنگلہ دیش آرمی چیف نے ہل اینڈ جنگل وارفیئر اسکول کا افتتاح کر دیا

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے بندربن کے علاقے علیقدم کنٹونمنٹ میں قائم نئے ہل اینڈ جنگل وارفیئر اسکول کا افتتاح کر دیا، جس کا مقصد مشکل جغرافیائی حالات میں فوجی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش فوج کے پرنسپل اسٹاف افسر ایس ایم قمر کی آرمی چیف کے بعد ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

بنگلہ دیشی فوج کے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل وقارالز زمان نے 18 اپریل کو بندربن ریجن میں واقع علیقدم کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے باقاعدہ طور پر نئے قائم کردہ ہل اینڈ جنگل وارفیئر اسکول کا افتتاح کیا۔

حکام کے مطابق یہ جدید تربیتی ادارہ پہاڑی علاقوں اور گھنے جنگلات جیسے مشکل ماحول میں فوج کی آپریشنل صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے، تاکہ فوجی روایتی میدانی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ دشوار گزار علاقوں میں بھی مؤثر انداز میں فرائض انجام دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی یومِ شہدائے فوج: بنگلہ دیش حکومت کا انصاف فراہم کرنے کا اعلان

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اس ادارے میں اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جائے گی جس میں جسمانی برداشت، ذہنی مضبوطی اور جنگی حکمت عملی کی مہارتوں کو فروغ دیا جائے گا، تاکہ وہ سخت اور خطرناک حالات میں مؤثر کارکردگی دکھا سکیں۔

افتتاحی تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام نے شرکت کی، جن میں آرمی ٹریننگ اینڈ ڈاکٹرائن کمانڈ، انجینئرنگ اور انتظامی شعبوں کے افسران کے علاوہ 24ویں انفنٹری ڈویژن اور چٹاگانگ ایریا کمانڈ کے افسران بھی شامل تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپ کی طرف سے اسرائیل کو سفارتی دھچکا، پابندیوں کا امکان بڑھ گیا: برطانوی اخبار دی گارڈین

ویرات کوہلی کا جرمن وی لاگر کی پوسٹ پر لائک، پھر ریموو، خاتون انفلوئنسر کا ردعمل سامنے آگیا

مہاراشٹر میں کرکٹ فائنل میدانِ جنگ بن گیا، پچ پر ٹریکٹر چلا دیا

بلوچستان سے عالمی افق تک، بڑھتے مواقع اور ولولہ بشیر کی کامیابی کی کہانی

پنجاب کا بلوچستان کے طلبا کے لیے 470 وظائف کا اعلان، تعلیمی مواقع میں اضافہ

ویڈیو

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

‘پاؤں نہیں مگر ہاتھ تو ہیں نا’، فور ویل بائیکیا چلا کر گھر کی کفالت کرنے والا باہمت نوجوان

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی