اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطے پر اتفاق

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی مجموعی صورتحال، امن و استحکام اور جاری مسائل کے جلد حل کے لیے مذاکرات اور مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان آج ٹیلیفونک گفتگو کروانے پر بھی اتفاق رائے ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp