کراچی: ایرانی کرنسی کی غیرقانونی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار، ڈیڑھ ارب ریال برآمد

اتوار 19 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے قریباً ڈیڑھ ارب ایرانی ریال برآمد کر لیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سید جہانزیب شاہ کے قبضے سے 1.45 ارب ایرانی ریال برآمد ہوئے، جبکہ اس کے موبائل فونز کے فرانزک تجزیے سے غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہونے کے واضح شواہد بھی حاصل ہوئے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے امکانات کے باعث ایرانی کرنسی کا غیرقانونی کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان کا بحران انسانی اسمگلنگ کے خطرات میں خطرناک اضافہ کر رہا ہے، اقوام متحدہ

آئی سی سی نے مینز کرکٹ ورلڈکپ 2027 کے 12 میزبان وینیوز کا اعلان کردیا

اسپین کے علاقے سیوٹا میں مہاجرین کا سیلاب، مراکش سے ہزاروں افراد سرحد عبور کر گئے

ایپل کو  پرزہ جات کی قلت نے مشکل میں ڈال دیا، شیئرز میں 5.5 فیصد کمی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

نورین نیازی ذاتی مفاد کے لیے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘