’کیا سوال پوچھنا جرم ہے؟‘، اداکارہ میرا سے انٹرویو کے بعد ہونے والی تنقید پر ارشاد بھٹی نے خاموشی توڑ دی

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صحافی اور میزبان ارشاد بھٹی نے اداکارہ میرا کے ایک حالیہ انٹرویو پر ہونے والی تنقید کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں لوگوں کی رائے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ارشاد بھٹی کے مطابق کچھ دوست ایسے ہیں کہ میں کچھ بھی کر لوں انہوں نے مجھ سے محبت ہی کرنی ہوتی ہے ان کی تو مجھے پرواہ نہیں ہے اور کچھ ایسے ہیں جن کو بس ایک موضوع چاہیے لیکن مجھے ان کی بھی پرواہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نامناسب اور ذاتی سوالات پر اداکارہ میرا ارشاد بھٹی کا پوڈکاسٹ چھوڑ کر چلی گئیں

ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر وہ لوگ بھی تنقید کررہے ہیں جن کو میں جانتا ہوں کہ ان کا خواتین کے حوالے سے کیا ماضی رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ میں حیران ہوں کہ کیا سوال پوچھنا جرم ہے؟ ہم کیوں ہر چیز کو خاتون اور مرد کے خانے میں فٹ کر دیتے ہیں؟ مردوں کی کوئی عزت نہیں؟ مرد ہراسمنٹ نہیں محسوس کر سکتے؟ کیا خاتون سے سوال پوچھنا جرم ہے؟ کیا میں نے بدتمیزی سے سوال پوچھا ہے؟ کیا میرا سے یہ سوال کرنا نہیں بنتے تھے؟ کیا پوری دنیا میں اس طرح سوال نہیں پوچھے جاتے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by WE News (@wenewspk)

ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ میں حیران ہوں کہ وہ لوگ بھی باتیں کر رہے ہیں جنہوں نے کلثوم نواز اور مریم نواز کے گھر کے اندر گھس کر ان کا مذاق اڑایا ہے اور وہ بھی بات کر رہے ہیں جو عمران خان کی شادیوں اور ان کی بہنوں سے متعلق بات کر رہے تھے لیکن مجھے آپ کی رائے کی پرواہ نہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے پورا پوڈ کاسٹ نہیں سنا لیکن فتوے جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شان شاہد اور میرا کی جوڑی فلم ’سائیکو‘ میں ایک بار پھر جلوہ گر ہوگی

واضح رہے کہ داکارہ میرا اپنی آنے والی فلم ’سائیکو‘ کی تشہیر کے سلسلے میں پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں تاہم جاری کیے گئے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کی جانب سے کیے گئے بیشتر سوالات اداکارہ کی ذاتی زندگی اور ماضی میں وائرل ہونے والی ویڈیوز سے متعلق تھے۔

دورانِ گفتگو میرا نے متعدد بار میزبان کو فلم کی پروموشن تک گفتگو محدود رکھنے کی درخواست کی لیکن سوالات کا رخ مسلسل ان کی نجی زندگی کی جانب ہی رہا۔ ٹریلر کے اختتام پر اداکارہ کو مسکراتے ہوئے میزبان کا شکریہ ادا کرتے اور انٹرویو ادھورا چھوڑ کر رخصت ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ٹریلر کے منظرعام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ متعدد افراد نے میزبان کے سوالات کو غیر مناسب قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہونے والا ہے؟

اسلام آباد میں دھماکا خیز مواد کی جھوٹی خبر، حکام نے افواہوں کو مسترد کردیا

معروف ہالی ووڈ اداکارہ کا انٹرویو میں ’انشاء اللہ‘ کا استعمال، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

پاک بحریہ کا تیمور ایئر لانچ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ

امریکی نائب صدر ابھی تک پاکستان کی طرف روانہ نہیں ہوئے، ذرائع

ویڈیو

لائیوایران امریکا جنگ بندی اختتام کے قریب، مذاکرات بحال ہونے کی امید، تہران کے مثبت اشارے

لائیوجے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

کالم / تجزیہ

علامہ اقبال اور پاکستان پوسٹ

اسرائیل کا مسئلہ کیا ہے؟

ایک اور ایک گیارہ سے نو دو گیارہ