اسلام آباد  کی مویشی منڈیوں کی نیلامی مکمل، کیش لیس خریداری یقینی بنانے کا عزم

منگل 21 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں قربانی کے جانوروں کی 6 عارضی مویشی منڈیوں کی ریکارڈ 349.5 ملین روپے میں نیلامی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ نیلامی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے اور منڈیوں میں کیش لیس نظام کو یقینی بنایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق، سیکٹر آئی 12 کی عارضی مویشی منڈی 200.1 ملین روپے میں جبکہ سنگجانی میں عارضی مویشی منڈی 62.5 ملین روپے میں نیلام ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں مقررہ مقامات پر 5 مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر

اسی طرح ضیا مسجد کے مقام پر عارضی مویشی منڈی 50 ملین روپے اور سلطانہ فاؤنڈیشن کے مقام پر عارضی مویشی منڈی 25 ملین روپے میں نیلام ہوئی۔

اسی طرح جاپان روڈ پر عارضی مویشی منڈی 6.2 ملین روپے اور بھارہ کہو پر عارضی مویشی 6.1 ملین روپے میں نیلام عام ہوئی۔

اسطرح مجموعی طور پر 6 مختلف مویشی منڈیوں کو 349.5 ملین روپے میں نیلام کیا گیا، گزشتہ برس منعقد ہونے والی عارضی مویشی منڈیوں کے نیلامی کے مقابلے میں تقریباً 120 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: عیدالاضحیٰ: اسلام آباد میں ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور غیرقانونی اسلحے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیادوں پر کیا گیا، نیلامی کے عمل میں 104 بولی دہندگان نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔

 شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام کی روک تھام کیلئے ڈی ایم اے کی متعلقہ ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل نگرانی کے عمل کو یقینی بنا رہی ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر سہیل اشرف کی ہدایت پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جائیگا۔

مویشی منڈیوں کے قیام کا مقصد عوام کی سہولت، حفظانِ صحت اور شہر کی صفائی کے معیار کو برقرار رکھنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی