برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور اس کی حمایت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی چینی سفیر سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف فریقین کے درمیان روابط بڑھانے اور کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں، اور پاکستان اس مقصد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، امن و استحکام کے لیے مکالمے پر زور

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے تعمیری اور سہولت کار کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس عمل کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ ٹرول اکاؤنٹس اشتعال پھیلا رہے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

میرے محکمے میں 20 ارب سے زیادہ کی کرپشن ہوئی، بدعنوان عناصر کو سزا دلانا چاہتے ہیں، سعید غنی

امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، اسرائیل کی جانب سے لبنان پر مزید کوئی حملہ نہیں ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

بنگلہ دیشی کسان کا جرمنی سے عشق، 7 کلومیٹر طویل پرچم لہرا دیا، وجہ انتہائی انوکھی!

کالعدم ایکشن کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو دھمکانے لگی، پولیس نے بڑا اعلان کردیا

ویڈیو

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے بہترین بجٹ پیش کیا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران ڈیل فائنل، پاکستان کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟

وزیراعظم شہباز شریف کی چارٹر آف اکانومی اور چارٹر آف ڈیموکریسی کے لیے اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت

کالم / تجزیہ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ

سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے کیوں اہم ہیں؟

ہارڈ اسٹیٹ: گزارا کرنا سیکھیں