ارشاد بھٹی کے ساتھ متنازعہ پوڈ کاسٹ، اداکارہ میرا نے بھی خاموشی توڑ دی

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ میرا اس وقت اپنی آنے والی فلم سائیکو کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جو عیدالاضحیٰ 2026 پر ریلیز کی جائے گی۔ اسی دوران وہ ارشاد بھٹی اور ریحان طارق کے متنازع پوڈکاسٹ میں دیے گئے انٹرویو کے باعث بھی سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جہاں ان سے سخت سوالات کیے گئے تھے۔ بعد ازاں پوڈکاسٹر ارساد بھٹی نے اپنے رویے پر میرا سے معذرت بھی کی تھی۔

حال ہی میں میرا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس تنازعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پوڈکاسٹ میں میزبان نے اس سے سوال کیا کہ کیا یہ انٹرویو ’پیڈ‘ تھا؟ جس پر میرا نے کہا کہ وہ بطور مہمان شریک ہوئیں اور ان کے مطابق میزبان نے ان کی فلم کی بہترین پروموشن کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتیں اور نہ ہی ان کا کسی سے کوئی شکوہ ہے کیونکہ ان کی فلم جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ اور ان کی خواہش ہے کہ لوگ عیدالاضحیٰ پر ان کی فلم دیکھیں اور اپنی رائے کا اظہار کریں ان کے لیے یہی سب سے اہم ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صحافی اور میزبان ارشاد بھٹی نے اداکارہ میرا کا انٹرویو کیا تھا جس میں میزبان کی جانب سے کیے گئے بیشتر سوالات اداکارہ کی ذاتی زندگی اور ماضی میں وائرل ہونے والی ویڈیوز سے متعلق تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کیا سوال پوچھنا جرم ہے؟‘، اداکارہ میرا سے انٹرویو کے بعد ہونے والی تنقید پر ارشاد بھٹی نے خاموشی توڑ دی

دورانِ گفتگو میرا نے متعدد بار میزبان کو فلم کی پروموشن تک گفتگو محدود رکھنے کی درخواست کی لیکن سوالات کا رخ مسلسل ان کی نجی زندگی کی جانب ہی رہا۔ ٹریلر کے اختتام پر اداکارہ کو مسکراتے ہوئے میزبان کا شکریہ ادا کرتے اور انٹرویو ادھورا چھوڑ کر رخصت ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ٹریلر کے منظرعام پر آنے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ متعدد افراد نے میزبان کے سوالات کو غیر مناسب قرار دیا۔ اس کے بعد ارشاد بھٹی نے وضاحتی بیان جاری کیا اور میرا سے معافی بھی مانگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار