فیفا نے ورلڈ کپ ٹکٹوں کی نئی کھیپ جاری کردی، مہنگی کیٹیگریز پر شائقین برہم

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے مزید ٹکٹ فروخت کے لیے پیش کر دیے ہیں، تاہم نئی اور مہنگی ٹکٹ کیٹیگریز متعارف کرانے پر کئی شائقین نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

فیفا نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کے روز پاکستانی وقت کے مطابق شام 8 بجے تمام 104 میچز کے لیے کیٹیگری 1، 2 اور 3 کے مزید ٹکٹ فروخت کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ رواں ماہ متعارف کرائی گئی نئی ‘فرنٹ کیٹیگری’ قیمتیں بھی برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا سیریز  2026، پاکستانی ویمن فٹبال ٹیم موریطانیہ سے ٹاکرے کے لیے تیار

نئی کیٹیگری متعارف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین نے شکایت کی کہ بہتر نشستیں پہلے روکی گئیں اور انہیں کم موزوں مقامات پر ٹکٹ دیے گئے۔

فیفا نے دسمبر میں ابتدائی مرحلے میں ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر کی تھیں، جن کے مطابق پہلے راؤنڈ کے کیٹیگری 3 ٹکٹ کی قیمت 140 ڈالر جبکہ فائنل کے ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار 680 ڈالر تھی۔

بعد ازاں یکم اپریل کو دوبارہ فروخت شروع ہونے پر بعض ٹکٹوں کی قیمت بڑھا کر 10 ہزار 990 ڈالر تک کر دی گئی۔ فیفا کی جانب سے نئی ٹکٹ کیٹیگریز سے متعلق تنقید پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور پیراگوئے کے افتتاحی میچ کے لیے ٹکٹ فروخت کی رفتار توقعات سے کم ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 جون کو کیلیفورنیا میں ہونے والے اس میچ کے لیے تقریباً 40 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا سیریز 2026، شاندار فتح پر صدر مملکت کی پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارکباد

اسی اسٹیڈیم میں ایران اور نیوزی لینڈ کے میچ کے لیے 50 ہزار سے زائد ٹکٹ خریدے جا چکے ہیں۔ فیفا کے مطابق لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم کی متوقع گنجائش تقریباً 69 ہزار 650 تماشائیوں کی ہوگی، تاہم اس میں تبدیلی ممکن ہے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی قیمتوں کے باعث ورلڈ کپ دیکھنا عام فینز کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار