فیفا سیریز 2026، شاندار فتح پر صدر مملکت کی پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیفا سیریز 2026 میں پاکستان ویمنز فٹ بال ٹیم کو ان کی 0-8 سے تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمن فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل

صدر مملکت نے اس شاندار کامیابی کو قومی فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت پاکستان میں خواتین کے فٹ بال کے بڑھتے ہوئے ٹیلنٹ اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی مستقبل میں بھی اسی طرح بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتی رہیں گی۔

یاد رہے کہ آئیوری کوسٹ میں کھیلی جانے والی سیریز میں پاکستان ویمنز نے ٹرکس اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے خلاف 8 گول سے تاریخی کامیابی حاصل کر لی، اس میچ میں پاکستان نے اپنی سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ بھی توڑا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟

کھیل کے پہلے ہاف کے خاتمے تک پاکستان کو 4 گول کی سبقت حاصل تھی، دوسرے ہاف میں 4مزید گول کرکے پاکستان نے اپنی جیت پر مہر لگائی۔

لیلی بنارس،  اقصیٰ مشتاق اور مریم محمودنے دو دو مرتبہ گیند کو جال میں پہنچایا جبکہ نادیہ خان اور اسرا خان نے ایک ایک گول کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ