پاکستان اور ترکی کا تنازعات کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری پر زور

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج شام ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: آزمائش کی گھڑی میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہے‘ شہبازشریف کا طیب اردوان کو فون

دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کے دوران اس بات پر اتفاق کیا کہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ہی واحد مؤثر راستہ سمجھا جانا چاہیے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک حکومت اور عوام کی جانب سے گزشتہ ہفتے ہونے والے انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں شریک پاکستانی وفد کی شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے اس موقع پر ہونے والے ریجنل فورم آف فارن منسٹرز کے تیسرے اجلاس کو بھی سراہا، جس میں ترکیہ، سعودی عرب، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں سفارتی رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp