نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے چاروں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے نئے فریم ورک کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ موسیٰ کلاکلیکایا، مصر کے نائب وزیر خارجہ نزيه علي النجاری اور سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل شہزادہ ڈاکٹر عبداللہ بن خالد بن سعود الکبیر السعود سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا آمادہ ہوں تو پاکستان مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ
ملاقات میں نائب وزیراعظم نے چاروں برادر ممالک کے درمیان اہم علاقائی اور عالمی امور پر ہم آہنگی اور مشترکہ مؤقف کو سراہا۔
انہوں نے امن، خوشحالی اور معاشی ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے ایک مؤثر اور مربوط تعاوناتی فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
The Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Mr. Musa Kulaklikaya, Deputy Foreign Minister of Turkiye; Ambassador Nazih El Naggari, Assistant Foreign Minister of Egypt; and, Prince Dr. Abdullah bin Khalid bin Saud Al-Kabeer AlSaud,… pic.twitter.com/ES0LHhiVej
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 14, 2026
ترجمان کے مطابق ترکیہ، مصر اور سعودی عرب کے اعلیٰ سفارتکار ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے درمیان سینئر حکام کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔
مزید پڑھیں: دفتر خارجہ کی ارومچی میں پاک افغان ورکنگ لیول مذاکرات کی تصدیق
مذکورہ اجلاس میں باہمی تعاون، علاقائی استحکام اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں ہونے والا یہ اہم سفارتی اجلاس چاروں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت دینے اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔














