مشتبہ قتل یا خودکشی؟ بنگلہ دیش میں مندر کے خادم کی موت کی تحقیقات جاری

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے ساحلی علاقے کاکس بازار میں پولیس نے بدھ کے روز ایک ہندو مندر کے خادم کی مسخ شدہ لاش ایک پہاڑی علاقے سے برآمد کی ہے، جسے 3 روز قبل 2 نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر گھر سے اغوا کرلیا تھا۔

متوفی کی شناخت 40 سالہ نین داس کے نام سے ہوئی ہے، جو کاکس بازار صدر اپ ضلع کی خوروشکل یونین میں واقع سری سری شیو کالی مندر کا نگراں تھا۔

وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مندر کے قریب ہی رہائش پذیر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: ہندو فارمیسی مالک کے قتل میں ملوث 3 ہندو ملزمان گرفتار

اہل خانہ کے مطابق 19 اپریل کی رات تقریباً 9 بجے 2 نامعلوم افراد ان کے گھر آئے اور اسے باہر بلایا، جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔

مقتول کی اہلیہ انجنا شیل نے بتایا کہ انہوں نے قریبی علاقوں میں اپنے خاوند کو تلاش کیا اور اگلی صبح مندر سے تقریباً 50 سے 60 گز دور ایک پہاڑی جنگل میں ایک شال نما کپڑا ملا، جو غالباً ان کے شوہر کا تھا۔

کسی ناخوشگوار واقعے کے خدشے کے پیش نظر انہوں نے پیر کے روز کاکس بازار صدر تھانے میں جنرل ڈائری درج کرائی۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: ہندو فارمیسی مالک کے قتل میں ملوث 3 ہندو ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق بدھ کی صبح مقامی افراد نے پولیسیا گھونا پہاڑی علاقے میں ایک درخت سے لٹکی لاش دیکھی اور حکام کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا۔

تفتیشی افسر ہمل رائے کا کہنا ہے کہ لاش کافی حد تک گل چکی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر موت اسی روز واقع ہوئی جب وہ لاپتا ہوا۔

تاہم پولیس تاحال یہ تعین نہیں کر سکی کہ یہ خودکشی ہے یا منصوبہ بندی کے تحت قتل، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کاکس بازار صدر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر تشدد: بھارت میں سیریز کی منسوخی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

مقامی ہندو برادری کے رہنما اور بنگلہ دیش پوجا اُدجپن پریشد کے جنرل سیکریٹری جونی دھر نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالات مشتبہ قتل کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول کی کسی سے ذاتی دشمنی معلوم نہیں تھی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘