پاکستانی ایئرپورٹس پر ‘ون ونڈو’ کلئیرنس سسٹم کا فیصلہ، اسمارٹ اسکینرز سے مسافروں کو بڑی سہولت ملے گی

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے بڑے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے رش کو کم کرنے اور سفری عمل کو جدید بنانے کے لیے وزارت داخلہ اور وزارتِ دفاع نے مشترکہ طور پر ’ون ونڈو‘ ایئرپورٹ کلئیرنس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت ایئرپورٹس پر ای گیٹس اور اسمارٹ اسکینرز نصب کیے جائیں گے جس سے امیگریشن اور چیکنگ کا وقت منٹوں سے سمٹ کر سیکنڈز میں رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کی مشترکہ حکمت عملی، اسلام آباد ایئرپورٹس میں مشترکہ چیکنگ اور ای گیٹس نصب ہوں گے

بدھ کے روز وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دفاعی اور داخلہ امور کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایئرپورٹس پر مختلف اداروں کی جانب سے الگ الگ چیکنگ کے بجائے ایک ہی مقام پر مشترکہ کاؤنٹرز بنائے جائیں گے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کی جانب سے ایک ہی اسکینر پر متحد چیکنگ سے نہ صرف مسافروں کا قیمتی وقت بچے گا بلکہ ایئرپورٹ پر ہجوم میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

جدید ٹیکنالوجی کے اس منصوبے کے تحت ایئرپورٹس پر ای گیٹس لگائے جائیں گے جو بائیومیٹرک پاسپورٹ اور چہرہ پہچاننے والے سافٹ ویئر کا استعمال کریں گے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے امیگریشن کلئیرنس کا اوسط وقت جو پہلے 3 سے 5 منٹ تھا، اب کم ہو کر صرف 45 سیکنڈ رہ جائے گا۔

یہ سسٹم ایف آئی اے کی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) اور انٹرپول کے ڈیٹا بیس سے بھی منسلک ہوگا تاکہ مشکوک مسافروں کی فوری نشاندہی ہوسکے، نئے نظام کا آغاز مرحلہ وار کیا جائے گا جس کا پہلا مرکز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہونے کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں: جاپانی کمپنی کراچی سمیت 3 ایئرپورٹس کے لیے ایکسپلوسو ڈیٹیکشن سسٹم فراہم کرے گی

حکام کے مطابق یہ اقدامات ایک ایسے وقت میں کیے جارہے ہیں جب پاکستان میں فضائی مسافروں کی تعداد میں سالانہ 12 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 2025 میں تقریباً ساڑھے 25 ملین مسافروں نے پاکستانی ایئرپورٹس استعمال کیے۔

وزیرِ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ تیز رفتار کلئیرنس کا مقصد کسی صورت سیکیورٹی پر سمجھوتہ کرنا نہیں ہے بلکہ انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو جدید اسکینرز کے ذریعے مزید سختی سے روکا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان نے یو اے ای کے 3.45 ارب ڈالر کے ڈپازٹس مکمل واپس کر دیے

برطانیہ اور فرانس کی آبنائے ہرمز سیکیورٹی منصوبے پر پیشرفت، 44 ممالک لندن مذاکرات میں شریک

ڈیجیٹل معیشت کا فروغ: حکومت پنجاب کی 50 ہزار ماہانہ وظیفے کے ساتھ انٹرن شپ اسکیم کی رجسٹریشن شروع

بھارت کیجانب سے منشیات نیٹ ورک کو کیمیکل فراہمی بے نقاب، عالمی تشویش بڑھ گئی

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار