’انشااللہ‘ کہنے کے بعد معروف ہالی ووڈ اداکارہ این ہیتھ وے کو قرآن کا تحفہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھ وے کو فلم The Devil Wears Prada 2 کے پریمیئر کے موقع پر ایک مداح کی جانب سے قرآنِ پاک کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا گیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

گردش کرنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ایک مداح سے مختصر گفتگو کے دوران قرآن کا تحفہ وصول کرتی ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اداکارہ کی جانب سے حالیہ ایک انٹرویو میں ’انشاء اللہ‘  استعمال کرنے پر آن لائن بحث جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایک انٹرویو میں عمر بڑھنے اور صحت مند، طویل زندگی کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ’میں ایک لمبی اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتی ہوں انشاء اللہ، امید ہے‘۔

یہ جملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا اور متعدد افراد نے اس بات پر گفتگو کی کہ اداکارہ نے یہ لفظ کس درست انداز میں استعمال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp