ترکیہ میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی، نئے سخت قوانین نافذ

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ نے بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے سوشل میڈیا سے متعلق سخت نئے قوانین متعارف کرا دیے ہیں، جن کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے سے روک دیا گیا ہے۔

بدھ کو اعلان کردہ ان قوانین کے مطابق بڑی ٹیک کمپنیوں کو صارفین کی عمر کی تصدیق یقینی بنانا ہوگی، جبکہ 15 سال سے زائد عمر کے صارفین کے لیے عمر کے مطابق خدمات فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ ان قوانین کا اطلاق سرکاری گزٹ میں اشاعت کے 6 ماہ بعد ہوگا۔

مزید پڑھیں: گوا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی پر غور

نئے ضوابط کے تحت والدین کو بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر زیادہ اختیار حاصل ہوگا، جن میں اکاؤنٹ سیٹنگز کو کنٹرول کرنا، خریداری کی منظوری دینا اور اسکرین ٹائم محدود کرنا شامل ہے۔ پلیٹ فارمز کو بچوں کو نشانہ بنانے والے گمراہ کن یا نقصان دہ اشتہارات روکنے کی بھی پابندی ہوگی۔

یہ سخت قواعد خاص طور پر اُن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاگو ہوں گے جن کے یومیہ صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ہنگامی حالات، جیسے قومی سلامتی یا عوامی تحفظ سے متعلق معاملات میں، پلیٹ فارمز کو ایک گھنٹے کے اندر مواد ہٹانے یا رسائی محدود کرنے کے احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔

قوانین کے تحت کمپنیوں کو یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ حذف کیا گیا غیر قانونی مواد دوبارہ اپ لوڈ نہ ہو، جس کے لیے مصنوعی ذہانت اور خودکار نظام استعمال کیے جائیں گے۔ حکام کو مطلوبہ ڈیٹا 15 دن کے اندر فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خلاف ورزی کی صورت میں مرحلہ وار سزاؤں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس میں جرمانے کے بعد اشتہارات پر پابندی اور مسلسل خلاف ورزی پر پلیٹ فارم کی بینڈوڈتھ 50 سے 90 فیصد تک کم کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کم عمر صارفین کی سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی، سینیٹ میں بل پیش

یہ قوانین آن لائن گیمنگ پلیٹ فارمز پر بھی لاگو ہوں گے، جہاں عمر کے مطابق درجہ بندی لازمی ہوگی، جبکہ غیر ملکی کمپنیوں کو ترکیہ میں مقامی نمائندہ مقرر کرنا ہوگا۔

ترکیہ اس اقدام کے ساتھ آسٹریلیا، فرانس، یونان اور پرتگال جیسے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے، جو بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے اسی نوعیت کے قوانین نافذ کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: گرینڈ الائنس کا احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان، صوبے بھر میں دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

امریکی ریاست واشنگٹن میں خوفناک جنگلاتی آگ، 12 ہزار افراد کا انخلا

شام میں بشار الاسد دور کے 10 سابق اہلکار گرفتار، کریک ڈاؤن جاری

‘بعض سیاستدان زبان پر قابو کیوں نہیں رکھتے؟’ خواتین پولیس سے متعلق بیان پر فواد چوہدری پر شدید تنقید

ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، کراچی سے لاہور اسمگل کیا جانے والا بھاری مقدار میں گٹکا پکڑا گیا

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ