میٹا نے تھریڈز پر ’لائیو چیٹس‘ فیچر متعارف کرا دیا

جمعرات 23 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈ نے صارفین کے درمیان حقیقی وقت میں رابطے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نیا فیچر ’لائیو چیٹس‘ متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر کا مقصد خاص طور پر اہم ثقافتی اور اسپورٹس ایونٹس کے دوران صارفین کو فوری اور متحرک گفتگو کا موقع فراہم کرنا ہے۔

میٹا کے مطابق اس نئی سہولت کے ذریعے ایپ کو مزید فعال اور صارفین کے لیے پرکشش بنایا جائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں ’لائیو چیٹس‘ کو محدود دائرے میں متعارف کرایا جارہا ہے، جہاں منتخب تخلیق کاروں اور کمیونٹیز کو اس تک رسائی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے تھریڈز پر اشتہارات شروع کرنے کا اعلان کردیا، مونیٹائز کی جانب اہم قدم

پہلے مرحلے میں یہ فیچر این بی اے سے متعلق تھریڈز کمیونٹی میں پلے آف مقابلوں کے دوران استعمال کیا جائے گا۔ اس دوران معروف شخصیات جن میں ریچل نکولس، ملیکہ اینڈریو اور دی کڈ گوی شامل ہیں، میچز کے دوران لائیو چیٹس کی میزبانی کریں گی۔

نئے فیچر کے تحت صارفین پیغامات، تصاویر، ایموجیز اور دیگر مواد شیئر کرسکیں گے، جبکہ ایک وقت میں تقریباً 150 افراد فعال طور پر چیٹ میں حصہ لے سکیں گے۔ اس حد کے بعد مزید صارفین ’اسپیکٹیٹر موڈ‘ میں چیٹ دیکھ سکیں گے، ردعمل دے سکیں گے اور پولز میں حصہ لے سکیں گے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میٹا اپنے حریف پلیٹ فارم ایکس سے مقابلہ تیز کرنا چاہتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات، جیسے کسی بڑے میچ یا میوزک البم کی ریلیز کے دوران، ایک جگہ جمع ہونے کا نیا طریقہ فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تھریڈز صارفین کی ایک اور مشکل آسان، نیا فیچر متعارف

کمپنی کے مطابق لائیو چیٹس روایتی گروپ چیٹس کے مقابلے میں زیادہ متحرک ہیں کیونکہ انہیں خاص طور پر ان لمحات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جب کوئی اہم واقعہ جاری ہو اور صارفین فوری طور پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتے ہوں۔

صارفین اس فیچر تک کمیونٹی فیڈ کے اوپری حصے، مین فیڈ میں شیئر کی گئی پوسٹس یا میزبان کی پروفائل تصویر کے گرد موجود سرخ لائیو رنگ پر کلک کر کے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگرچہ لائیو چیٹس ایک مخصوص وقت کے بعد ختم ہو جاتی ہیں، تاہم بعد میں بھی انہیں عوامی طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید برآں کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ مستقبل میں اس فیچر میں شریک میزبان، حقیقی وقت میں تفصیلی اپڈیٹس اور دیگر جدید سہولیات شامل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: تھریڈز کے بارے میں نئے انکشافات، ایلون مسک کیا خطرہ محسوس کر رہے ہیں؟

کمپنی کے مطابق فی الحال یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم جلد ہی اسے وسیع پیمانے پر متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکا نے اپنا بحری بیڑا ’جارج بش‘ بحیرہ ہند میں اتار دیا

بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

سکھ رہنماؤں کو بھارتی دھمکیاں، سکھ فار جسٹس نے بھارتی سفارتکار کی مبینہ آڈیو لیک کردی

ویڈیو

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

خیبر پختونخوا: دہشتگردی کے واقعات میں کمی، پشاور کے شہری کیا کہتے ہیں؟

پہلگام حملہ: کیا یہ خود ساختہ منصوبہ تھا؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار