اسلام آباد مذاکرات: جے ڈی وینس امریکا سے صورتحال کی نگرانی کریں گے، وائٹ ہاؤس کا پاکستان کو خراجِ تحسین

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس فی الحال امریکا میں ہی قیام کریں گے اور وہاں سے مذاکراتی عمل کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات: پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، امریکی وفد کے آنے کی وائٹ ہاؤس کی تصدیق

ترجمان کے مطابق اگرچہ نائب صدر فی الحال دورہ نہیں کررہے، تاہم ٹیم کے دیگر ارکان کو مکمل طور پر ‘اسٹینڈ بائے’ پر رکھا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ فوری طور پر پاکستان روانہ ہوسکیں۔

کیرولائن لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وفد کی پاکستان روانگی کا مقصد اسلام آباد کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کرنا ہے۔

انہوں نے پاکستان کو ایک “شاندار اور بہترین ثالث” قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ پورے مذاکراتی عمل میں پاکستان کا کردار انتہائی کلیدی اور قابلِ ستائش رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج پاکستان نہیں آئیں گے، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی

ترجمان کے اس بیان سے یہ واضح ہوتا ہے کہ امریکا خطے میں امن کی بحالی کے لیے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ان مذاکرات کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے پاکستان کے سفارتی کردار کی اس سطح پر پذیرائی عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور ‘امن کار’ کے طور پر اس کی ساکھ کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں سیلابی صورتحال معمول پر، 5 اگست تک مزید بارشوں اور فلیش فلڈنگ کا الرٹ

پاکستان اور ترکیہ کا فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

صرف وزن کم کرنا ٹائپ 2 ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کافی نہیں، ماہرین کا انتباہ

پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا، صدر مملکت کا خراجِ تحسین

لاہور: ہربنس پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین