امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج پاکستان نہیں آئیں گے، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی

بدھ 22 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج مذاکرات کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ایران کی جانب سے جواب نہ آنے کے باعث امریکی نائب صدر کا پاکستان کا دورہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی درخواست پر ایران جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے درخواست کی گئی کہ ایران کے خلاف کارروائی اس وقت تک روکی جائے جب تک ایرانی قیادت کسی متفقہ تجویز پر نہیں پہنچ جاتی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق انہوں نے امریکی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھے اور دیگر تمام پہلوؤں سے مکمل تیاری برقرار رکھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ جنگ بندی میں بھی توسیع کی جا رہی ہے، جو اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک ایران کی جانب سے کوئی حتمی تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایران جنگ بندی میں توسیع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے صدر ٹرمپ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہماری درخواست پر احسن انداز میں جنگ بندی میں توسیع کو قبول کیا تاکہ جاری سفارتی کوششیں اپنے طریقے سے آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہاکہ دیے گئے اعتماد اور بھروسے کے تحت پاکستان بات چیت کے ذریعے تنازع کے حل کے لیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب