برطانیہ کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی شدید کمی، ڈاکٹروں کی جگہ نرسز کی تعیناتی کا انکشاف

ہفتہ 25 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) میں ڈاکٹروں کی شدید کمی کے باعث اسپتالوں میں نرسوں کو ڈاکٹرز کی جگہ طبی خدمات انجام دینے پر تعینات کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر مریضوں کی حفاظت کے حوالے سے سنگین خدشات سامنے آ گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘ایڈوانسڈ پریکٹیشنرز’ کے نام سے جانے جانے والے تجربہ کار نرسیں ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت، نوزائیدہ بچوں کے یونٹس اور دیگر شعبوں میں ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً نصف اسپتال ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لیے ان نرسوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر حسنات خان نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ذمہ داریاں سنبھال لیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن نے اس عمل کو غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طریقہ علاج معیار کو متاثر کر سکتا ہے اور بعض صورتوں میں مریضوں کی ہلاکت یا نقصان کا سبب بھی بنا ہے۔

این ایچ ایس انگلینڈ نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ یہ نرسیں اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں، لیکن انہیں ڈاکٹروں کی جگہ تعینات نہیں کیا جانا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ اسپتالوں میں یہ نرسیں ڈاکٹروں کے برابر شفٹیں کر رہی ہیں، یہاں تک کہ ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے بیجز بھی ان کے پاس ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: ڈاکٹروں کی بھرتی کے لیے نیا اور شفاف میرٹ فارمولا نافذ

دوسری جانب رائل کالج آف نرسنگ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈوانسڈ نرسیں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور خود مختار پیشہ ور ہیں جو محفوظ طبی خدمات فراہم کرتی ہیں اور ڈاکٹروں کی جگہ نہیں بلکہ ٹیم کا حصہ ہیں۔

ماہرین صحت نے ڈاکٹروں کی کمی کے مسئلے کے مستقل حل کے بجائے اس عارضی اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا علاقائی امن کے لیے فعال سفارتکاری جاری رکھنے کا اعلان

قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈائریکٹر عمران سہیل کی اسلام آباد تعیناتی

پی ایس ایل کوالیفائر میچ: معمولی قیمت کے ساتھ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا

پابندیوں کے باوجود روسی ارب پتی کا تفریحی جہاز آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے میں کامیاب

کنڑ یونیورسٹی پر مبینہ حملوں کے دعوے مسترد، پاکستان نے پروپیگنڈا قرار دے دیا

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟