ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کفایت شعاری اقدامات کے تسلسل میں مختلف کاروباری شعبوں کے لیے اوقاتِ کار میں نظرثانی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ تاہم اس پابندی سے فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس مستثنیٰ ہوں گے۔
Revised Business Timings in Islamabad
In continuation of austerity measures, the District Administration Islamabad has issued revised closing timings for various sectors, effective 23rd April 2026 until further orders.
Shops, Markets & Shopping Malls
Close by 8:00 PM (throughout… pic.twitter.com/QAMNAOmDxO— DC Islamabad (@dcislamabad) April 25, 2026
اسی طرح ریسٹورنٹس، تندور، کریانہ اسٹورز اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، مارکیز اور ایونٹ وینیوز بھی رات 10 بجے بند کیے جائیں گے۔ اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں کے مراکز، کلبز اور جم بھی رات 10 بجے تک کام کریں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور کاروباری طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے اوقاتِ کار پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔














