بنگلہ دیش بارڈر گارڈز کی میانمار سرحد کے قریب  بڑی کارروائی، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

اتوار 26 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش بارڈر گارڈز نے ضلع کاکس بازار کے  میانمار سے ملحقہ سرحدی علاقے اکھیا میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران 282 راؤنڈز گولہ بارود اور ایک مقامی ساختہ چھرا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بی جی بی حکام کے مطابق یہ کارروائی پالونگ خالی بارڈر آؤٹ پوسٹ کے تحت بہار پورہ کے علاقے میں کی گئی۔ انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بی جی بی کی خصوصی پیٹرولنگ ٹیم نے رات گئے علاقے کا محاصرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی، 84 لاکھ ٹکا مالیت کی بھارتی ساڑیاں برآمد

حکام نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی بھانپتے ہی مسلح اسمگلر یا مبینہ عسکریت پسند اسلحہ اور گولہ بارود موقع پر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تلاشی کے دوران اہلکاروں کو 153 راؤنڈ رائفل ایمونیشن اور 129 راؤنڈ مشین گن ایمونیشن برآمد ہوئے، جس کی مجموعی تعداد 282 بنتی ہے۔

اکھیا بٹالین (64 بی جی بی) کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل زاہد الاسلام نے میڈیا کو بتایا کہ مفرور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن، فیول سپلائی یقینی بنانے کے لیے حکومتی اقدامات تیز

انہوں نے مزید کہا کہ بی جی بی سرحد پار سے اسلحے کی نقل و حمل، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہے اور اس نوعیت کے آپریشنز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروبار کے آغاز میں مندی، دوپہر تک انڈیکس میں 1,950 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مجموعی حجم 22.67 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک

امریکا، ایران امن معاہدے کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا، جنگ بندی میں 60 روز توسیع کی تجویز

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی سینڈہرسٹ میں غیر معمولی کارکردگی، انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ جیت لیا

ٹرمپ خاندان سے منسلک سیاحتی منصوبے کے خلاف البانیہ میں بڑے پیمانے پر احتجاج

ویڈیو

بجٹ 27-2026: پیٹرول کی قیمت کم ہو تو مہنگائی آدھی رہ جائے گی، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

نواز شریف برینڈ ہیں، اگلے الیکشن میں ن لیگ کلین سویپ کرے گی،عظمیٰ بخاری

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کیا خوفناک مطالبہ کیا گیا تھا؟

کالم / تجزیہ

 فیفا ورلڈ کپ، 48 ٹیمیں ایک خواب

اسرائیل کی ملٹری ڈاکٹرائن

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘