پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے کمی کے بعد آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 493,962 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 686 روپے اضافے کے بعد 423,492 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 388,215 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 08 ڈالر اضافے کے بعد 4716 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔












