مسلم لیگ ن نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹرویز دیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹرویز دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ضلع اٹک کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، جس کے دوران ضلع میں عوامی ضروریات اور جاری و مجوزہ ترقیاتی پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

ملاقات کے دوران ارکان صوبائی اسمبلی نے آزاد جموں و کشمیر میں کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کی طرز پر صاف پانی پراجیکٹ بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

مریم نواز شریف نے کہاکہ صفائی ستھرائی کے بعد اب پورے صوبہ بھر کے تمام شہروں میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ان کا عزم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹرویز دیں۔

مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں نکاسی آب، سیوریج سسٹم اور روڈز کے میگا پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے ضلع اٹک میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر بھی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

ارکان اسمبلی نے بتایا کہ پی او ایف سنجوال سے حضرو اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ڈھوک فتح سے اٹک خورد تک الیکٹروبسیں رواں دواں ہیں۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے اٹک اور گرد و نواح کے لیے الیکٹروبس فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو عوام کے خوشگوار ردعمل سے بھی آگاہ کیا۔

ارکان اسمبلی نے کہاکہ خواتین، طلبہ اور بزرگوں کے لیے دنیا کی بہترین بس سروس میں مفت سفر نعمت کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ارکان صوبائی اسمبلی نے کہا کہ مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت دیہات کی اپ گریڈیشن انقلابی اقدام ہے، جبکہ پنجاب کی ترقی اور تاریخی پراجیکٹس دوسرے صوبوں کے لیے مثال بن رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبادی کے لحاظ سے نئے صوبے بننے چاہییں، سندھ میں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، ایم کیو ایم

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کردی

ٹیکسلا میں فائرنگ سے خاتون ٹک ٹاکر جاں بحق، نوعمر بہن شدید زخمی

خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو 6.4 ارب روپے دینے کے لیے عمران خان سے ملاقات کی شرط رکھ دی

پاکستان اور اسپین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں، سفیر

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں