بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر شکست دے کر تاریخ رقم کردی

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈارون ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر پہلی بار کینگروز کے دیس میں ٹیسٹ میچ جیت لیا، مہدی حسن میراز کی شاندار بولنگ نے فتح کی بنیاد رکھی۔

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو ڈارون میں پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلوی سرزمین پر اپنی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کرلی۔ میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں 284 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد بنگلہ دیش کو کامیابی کے لیے صرف 57 رنز درکار تھے، جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیے۔ مومن الحق نے بیو ویبسٹر کی گیند کو بیک ورڈ پوائنٹ کی جانب باؤنڈری کے لیے کھیل کر ٹیم کو تاریخی فتح دلوائی۔

یہ بھی پڑھیے بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر پہلی بار آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیت لی

بنگلہ دیش نے پورے میچ میں آسٹریلیا پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ پہلی اننگز میں میزبان ٹیم کو 198 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد بنگلہ دیش نے تنزید حسن کی پہلی ٹیسٹ سنچری کی بدولت 426 رنز بنائے۔ اس دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ڈارون کی شدید گرمی اور حبس میں 138 اوورز فیلڈنگ کرنا پڑی۔ بنگلہ دیش کے بولرز نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرتے رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے 104 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی اور کیریئر کی تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی، تاہم انہیں ساتھی بلے بازوں سے خاطر خواہ مدد نہ مل سکی۔ مہدی حسن میراز نے 66 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلوی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے ایلکس کیری، بیو ویبسٹر، کپتان پیٹ کمنز اور ناتھن لائن سمیت اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حسن محمود نے گرین کی وکٹ حاصل کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ سے قبل زیادہ تر مبصرین  بنگلہ دیش کو آسٹریلیا کے خلاف فتح کے لائق نہیں سمجھ رہے تھے۔ بنگلہ دیش کا واحد وارم اپ میچ بھی کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف بڑے مارجن سے شکست پر ختم ہوا تھا اور دوسری اننگز میں ٹیم صرف 54 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ تاہم ڈارون ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں میزبان ٹیم کو مات دے کر نہ صرف تاریخی کامیابی حاصل کی بلکہ عالمی کرکٹ کو بھی حیران کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز، 5 ہزار سے زیادہ شہری محفوظ مقامات پر منتقل

بلوچستان میں ’رد الفتنہ 3‘ کے تحت بڑی کارروائیاں، بھارتی پروکسیز کے نیٹ ورک کو شدید دھچکا

بھارت: نوجوانوں کے احتجاج میں معاملہ ’آزادی‘ کے نعروں تک کیسے پہنچا؟

آبادی کے لحاظ سے نئے صوبے بننے چاہییں، سندھ میں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، ایم کیو ایم

مسلم لیگ ن نے ہی ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹرویز دیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں