مقبوضہ کشمیر کی بڑی دینی درسگاہ ’سراجُ العلوم‘ غیرقانونی قرار، انتہا پسندی کے الزامات

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی معروف دینی درسگاہ ’سراجُ العلوم‘ کو غیر قانونی ادارہ قرار دیتے ہوئے اسے انسدادِ غیرقانونی سرگرمیاں ایکٹ (UAPA) کے تحت نوٹیفائی کر دیا ہے۔ حکام نے ادارے کے کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی سے خفیہ روابط، مالی و انتظامی بے ضابطگیاں اور انتہا پسندی کو فروغ دینے جیسے الزامات لگائے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں کشمیر میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حمایت میں پوسٹرز لگ گئے

ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ’سراجُ العلوم‘ امام صاحب شوپیاں کو UAPA کی دفعہ 8(1) کے تحت غیرقانونی قرار دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ادارے کی عمارت سیل کرنے اور مالی اثاثے منجمد کرنے سمیت دیگر کارروائیاں ممکن ہوں گی۔

انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ ایس ایس پی شوپیاں کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ادارے میں زمین کے حصول، رجسٹریشن اور مالی معاملات میں سنگین بے ضابطگیاں پائی گئیں، جبکہ ریکارڈ سے جماعتِ اسلامی سے مبینہ روابط کے شواہد بھی ملے ہیں۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے میں مالی شفافیت کا فقدان، فنڈز کے مشتبہ استعمال اور انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیوں نے خدشات کو جنم دیا۔ ساتھ ہی یہ بھی الزام لگایا گیا کہ وقت کے ساتھ ادارے نے ایسا ماحول پیدا کیا جو انتہا پسندی کے لیے سازگار تھا، اور اس کے کچھ سابق طلبا عسکری سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کے رہائشی غازی شہزاد کی ویڈیو پر پاک فوج مخالف پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بے نقاب

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کو مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا، تاہم اس کی جانب سے جمع کرائے گئے اعتراضات کو حقائق کے منافی اور قانونی طور پر کمزور قرار دے کر مسترد کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ’سراجُ العلوم‘ ایک بڑا تعلیمی ادارہ ہے جو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم بھی فراہم کرتا ہے اور اس کے زیر انتظام اسکول بارہویں جماعت تک تعلیم دیتا ہے، جسے جموں و کشمیر بورڈ سے تسلیم شدہ حیثیت حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن خاتون کو اغوا سے بچاتے ہوئے شہید، عوام کا زبردست خراج تحسین

وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں اختتامی مرحلے میں داخل

ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر کالعدم بی ایل اے کا پرچم لہرانے کی ویڈیو وائرل، اصل چہرہ بے نقاب

بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، 3 بچیاں جاں بحق

کالعدم ایکشن کمیٹی کے دہشتگردوں کا تاجر اور اس کے کزن پر وحشیانہ تشدد، نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟