پنجاب حکومت کے فلاحی اقدامات، 16 لاکھ سے زائد افراد مستفید، مزید سہولتوں کا اعلان

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سوشل ویلفیئر سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ کے ذریعے مختصر مدت میں 16 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے جامع ایکٹ کی منظوری دے دی

بریفنگ کے مطابق ہمت کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد خصوصی افراد کو مالی معاونت فراہم کی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال میں مزید 2 لاکھ افراد کو اس سہولت میں شامل کیا جائے گا۔ اسی طرح راشن کارڈ کے تحت 14 لاکھ سے زائد کم آمدن افراد کو ماہانہ مالی امداد دی جا رہی ہے اور ’مریم کو بتائیں‘ پروگرام کے ذریعے مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مینارٹی کارڈ کے تحت ایک لاکھ مستحق اقلیتی افراد کو ہر 3 ماہ بعد 10 ہزار 500 روپے دیے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے خصوصی پروگرام کے تحت 16 ہزار سے زائد افراد کو وہیل چیئرز اور دیگر معاون آلات بھی فراہم کیے جا چکے ہیں۔

اجلاس میں دھی رانی پروگرام کے تحت 5 ہزار اجتماعی شادیوں کا انعقاد مکمل ہونے اور ہدف 9 ہزار تک بڑھانے کی ہدایت دی گئی، جبکہ مزید مستحق افراد کو اس پروگرام میں شامل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے وہیل چیئرز اور معاون آلات کی صفائی اور سروس کی سہولت فراہم کرنے، لاوارث بچوں کے لیے یتیم خانے قائم کرنے، اور خواتین و بچوں کی فلاح کے لیے مستند این جی اوز سے تعاون بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔ اس کے علاوہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ہیلپ لائن 1737 قائم کرنے اور زکوٰۃ فنڈز سے ادویات کی فراہمی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں گداگروں کے ڈیٹا اور میپنگ کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ صنعت زار کی بہتری کے لیے نجی شعبے کو شامل کرنے اور ڈسپلے سینٹرز کی برانڈنگ کے احکامات جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں: محفوظ بسنت پر عملدرآمد، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اہلِ لاہور کو خراجِ تحسین

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد عام آدمی کی فلاح و بہبود ہے اور سوشل ویلفیئر نظام کو یورپی طرز پر عوام دوست بنایا جائے گا، جبکہ کم آمدن افراد کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

3ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کر لیا

چین نے مشرقِ وسطیٰ جنگ پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

ایران امریکا مذاکرات میں بڑی پیش رفت: واشنگٹن اور تہران جنگ نہیں چاہتے، جے ڈی وینس

’ہر کام کے لیے شوہر سے اجازت لینی پڑتی ہے‘، ندا یاسر کا انکشاف

ایران امریکا معاہدے کی امید پھر روشن، آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہاز گزرنے لگے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

ویڈیو

مجھے ستارہ امتیاز کسی مخصوص شوٹ پر نہیں مجموعی کام کے اعتراف میں ملا، عرفان احسن کا ’حاسدین‘ کو جواب

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی کے 13 سالہ اقتدار کے بارے میں لوگوں کی رائے کیا ہے؟

انمول پنکی نے کن شخصیات کے خلاف بیانات دیے؟ وکیل نے ملاقات کی تفصیلات بتا دیں

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا