نیٹ فلکس پر پاکستانی مواد نہ ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟ فیصل قریشی نے سب کچھ بتا دیا

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی حلقے پاکستانی مواد کو نیٹ فلکس پر جگہ ملنے کے حق میں نہیں۔

حالیہ پوڈکاسٹ کے دوران جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر کب نظر آئے گا؟ تو فیصل قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا ’اگر سچ بولوں تو بھارتی نہیں چاہتے کہ پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر آئے‘۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہم سچ نہیں بولتے جبکہ نیٹ فلکس کے لیے حقیقت دکھانا ضروری ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیٹ فلکس چاہتا ہے کہ ہر ملک اپنی خامیاں اور تاریک پہلو بھی دنیا کے سامنے لائے۔ آپ کو اپنے ملک میں ہونے والی حقیقت دکھانی پڑتی ہے لیکن پاکستان میں سب کچھ دکھانا ممکن نہیں کیونکہ جو فلم ساز ملک کی اصل تصویر پیش کرے گا شاید وہ بعد میں پاکستان میں رہ بھی نہ سکے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ بھارت بھی نہیں چاہتا کہ پاکستانی مواد نیٹ فلکس پر جگہ بنائے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں زیادہ تر لوگ نیٹ فلکس اپنی ذاتی سبسکرپشن کے ذریعے نہیں دیکھتے۔ کوئی دوست یا بیرونِ ملک رہنے والے رشتہ دار کا اکاؤنٹ استعمال کرتا ہے جبکہ کئی لوگ ایک ہی سبسکرپشن آپس میں شیئر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب تک ستارہ امتیاز نہ ملنے پر اداکار فیصل قریشی کا شکوہ

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے نیٹ فلکس کو پاکستان سے وہ آمدنی نہیں ملتی جو بھارت سے حاصل ہوتی ہے اسی لیے نیٹ فلکس پر بھارتی مارکیٹ کا اثر و رسوخ زیادہ ہے۔ پاکستان میں تو ہماری آنے والی فلم کے بارے میں سب سے پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ یہ یوٹیوب پر کب آئے گی؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر