فیفا کا ورلڈ کپ 2026 کے انعامی رقم میں مزید اضافے پر غور

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم میں مزید اضافے پر غور شروع کر دیا ہے، جس کے لیے رکن ممالک کی فٹبال ایسوسی ایشنز سے مشاورت جاری ہے۔

اس تجویز کا جائزہ جلد ہونے والے فیفا کونسل اجلاس میں لیا جائے گا، جو فیفا کانگریس سے قبل کینیڈا کے شہر وینکوور میں منعقد ہوگا، جہاں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:فیفا سیریز 2026، شاندار فتح پر صدر مملکت کی پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارکباد

یاد رہے کہ فیفا اس سے قبل دسمبر میں 2026 ورلڈ کپ کے لیے 655 ملین ڈالر انعامی رقم کا اعلان کر چکا ہے، جو گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ہے۔ یہ رقم مجموعی طور پر 727 ملین ڈالر کے مالی پیکج کا حصہ ہے۔

تاہم تازہ مذاکرات میں اس سے بھی زیادہ انعامی رقم دینے کی تجویز زیر غور ہے، جس کی وجہ فیفا کی مضبوط مالی پوزیشن بتائی جا رہی ہے۔ اندازوں کے مطابق تنظیم 2023 سے 2026 کے مالی دورانیے میں 11 ارب ڈالر سے زائد آمدن حاصل کرے گی، جو اس کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہوگی۔

فیفا کے ترجمان کے مطابق تنظیم نہ صرف شریک ٹیموں کے لیے انعامی رقم بلکہ اپنے 211 رکن ممالک کے لیے ترقیاتی فنڈز میں بھی اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:فیفا نے ورلڈ کپ ٹکٹوں کی نئی کھیپ جاری کردی، مہنگی کیٹیگریز پر شائقین برہم

پہلے سے اعلان کردہ ماڈل کے تحت ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 50 ملین ڈالر جبکہ رنر اپ کو 33 ملین ڈالر ملنے تھے، جبکہ گروپ مرحلے میں باہر ہونے والی ٹیموں کو 9 ملین ڈالر اور ہر کوالیفائی کرنے والی ٹیم کو تیاری کے اخراجات کے لیے 1.5 ملین ڈالر دیے جانے تھے۔

واضح رہے کہ 2026 کا ورلڈ کپ پہلی بار 48 ٹیموں پر مشتمل ہوگا اور یہ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

لڑکی کی شادی کے لیے کم از کم عمر 18 سال مقرر، پنجاب اسمبلی میں بل کثرت رائے سے منظور

وزارت اطلاعات نے کنڑ میں مبینہ حملوں سے متعلق افغان پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

پشاور زلمی کے اشتراک سے پی ایس ایل میں پہلی بار پشتو کمنٹری متعارف

عالمی فوجی اخراجات 2025 میں بڑھ کر 2887 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟