’کیا اب رائے دینا بھی چھوڑ دیں‘؟، ایف آئی اہلکار سے الجھنے پر سبینہ فاروق سابق ٹی وی میزبان اقرار الحسن پر برس پڑیں

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ایئرپورٹ کے امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آئی اے اہلکار اور سابق ٹی وی میزبان و سیاستدان اقرار الحسن کے درمیان پیش آنے والے تلخ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکارہ سبینہ فاروق نے شدید ردعمل دیا ہے۔

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ جب مرضی کی حکومت حکومت آئے صرف تب نوکری کریں ورنہ تب تک گھر بیٹھ جائیں؟ جس کی حکومت ہے اس کی عبادت شروع کر دیں؟ کیا اپنی رائے دینا چھوڑ دیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کا پورا ملک گالیاں دے رہا ہے تو کیا وہ سب لوگ استعفیٰ دے دیں؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ مختلف ممالک میں ریاستی ادارے اپنی آئینی ذمہ داریوں کے تحت کام کرتے ہیں اور ملازمین کی ذاتی رائے ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو متاثر نہیں کرتی وہ اپنے ساتھیوں سے جو مرضی بات کریں آپ کو اس سے کیا؟ انہوں نے اقرار الحسن کے رویے کو ’ناقابلِ قبول‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی سطح پر اس طرح کا طرزِ عمل مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن نے 21 سال بعد اے آر وائی نیوز چھوڑ دیا، وجہ بھی بتادی

سبینہ فاروق نے یہ بھی کہا کہ اظہارِ رائے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی توہین کی جائے یا عوامی مقامات پر جارحانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ ان کے مطابق باوقار انداز میں اختلافِ رائے کا اظہار زیادہ مؤثر اور مہذب طریقہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقرار الحسن کی ائیر پورٹ پر ایف آئی اے اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ میرے ٹیکس کے پیسوں سے یونیفارم پہنا ہے اور پھر گالیاں بھی دے رہے ہو۔ اگر عمران خان کے صحیح فالوور ہو تو تھوڑی سی دلیری تو دکھاؤ، مرد کے بچے بنوں ناں،جو بات کی ہے مانو تو سہی۔

اس پر ایف آئی اے اہلکار کاکہناتھا کہ سر آپ بحث کررہے ہیں، سابق صحافی نے کہاکہ آپ بحث کررہے ہیں اہلکار کا کہنا تھا کہ سر میں اپنی ڈیوٹی کررہا ہوں، جس پر اقرار نے کہا کہ آپ اپنی ڈیوٹی نہیں کررہے تھے، آپ کو یہ اختیار کس نے دیا کہ یونیفارم میں امیگریشن کاؤنٹر پر کھڑے ہو کر کسی پر سیاسی تبصرہ کریں، آپ کو شرم نہیں آرہی کہ اس بات پر آپ معافی مانگیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو یورپی طرز پر عوام دوست ادارہ بنائیں گے، مریم نواز، راشن کارڈ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ

’سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی ٹیکس رہ گیا ہے‘ سینیٹ کمیٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر بحث

بجلی کی بچت: میٹا کا اپنے ڈیٹا سینٹرز شمسی توانائی سے چلانے کا منصوبہ

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی رابطہ، امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟