پنجاب: بیرون ملک فرار سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز

پیر 27 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں بیرون ملک فرار سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 2023 سے یکم اپریل 2026 تک مجموعی طور پر 424 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 21 کا تعلق لاہور سے ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن اس حوالے سے سرفہرست رہا جہاں سے بڑی تعداد میں مفرور ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹرپول کے ذریعے اب تک 196 ملزمان کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔ گرفتاریاں مختلف ممالک میں جاری ریڈ نوٹسز کی بنیاد پر عمل میں لائی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 106، 2024 میں 129، 2025 میں 147 جبکہ 2026 کے ابتدائی مہینوں میں 42 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض ملزمان پولیس مقابلوں میں ہلاک ہوئے جبکہ دیگر عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر اور بروقت بنائی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp